ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وینکیانائیڈوکے لیے ووٹنگ پریکٹس میں فیل ہو گئے بی جے پی کے10ارکان

وینکیانائیڈوکے لیے ووٹنگ پریکٹس میں فیل ہو گئے بی جے پی کے10ارکان

Sat, 05 Aug 2017 15:35:15    S.O. News Service

نئی دہلی،4؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)این ڈی اے کے نائب صدرجمہوریہ کے امیدواروینکیانائیڈوکے لیے ووٹنگ کی پریکٹیس میں بی جے پی کے10ارکان فیل ہوگئے ہیں۔این ڈی اے کی میٹنگ میں تمام لوگوں کوڈمی ووٹنگ کی ٹریننگ دی گئی۔نائب صدر انتخاب کے لیے ووٹنگ کی پریکٹس کرائی گئی جن میں سے 10بی جی پی ارکان کے ووٹ غیرقانونی نکل گئے۔صدارتی انتخابات کے لیے کل ووٹ ڈالیں گے۔ان ارکان کو دوبارہ بتایا گیا کہ کس طرح ووٹ ڈالناہے۔اس دوران کئی ثقافتی پروگرام بھی ہوئے، جس میں نائب صدرنے مرکزی وزیر داخلہ سے استقبالیہ دیا۔


Share: